کولکا تہ، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جسم فروشی کے دھندے میں نوعمر لڑکیوں کے داخلے کو روکنے کی کوشش کے تحت جنسی اہلکاروں کی ایک تنظیم جسم فروشی میں شامل ہونے والی لڑکیوں کی عمر کا پتہ لگانے کے لیے ایکس رے ٹیسٹ کا استعمال ایک آلہ کی طرح کر رہی ہے۔جنسی اہلکاروں کی تنظیم دربار خواتین رابطہ کمیٹی کی طرف سے جسم فروشی کے دھندے میں ڈھکیلی جا رہی نابالغ لڑکیوں کو روکنے کے لیے پورے مغربی بنگال میں ایکس رے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اس تنظیم کے 1.30لاکھ رکن ہے۔دربار کی سینئر افسر مہاشویتا نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ لڑکیاں اس کاروبار میں آئیں ، لیکن دلال اور یہاں تک کہ غریب خاندانوں کے سرپرست لڑکیوں کو 18سال سے زیادہ کا بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔مہاشویتا نے میڈیا سے کہاکہ ہم پہلے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ 18سال سے زیادہ کی ہیں ، زیادہ تر وہ جھوٹ بولتی ہیں۔16سالہ لڑکی کو دیکھ کر یہ بتانا بہت مشکل ہوتا ہے کہ وہ 16کی ہے یا 18کی۔ایسی صورت میں ہم ان کی اصل عمر کا پتہ لگانے کے لیے ایکس رے ٹیسٹ کرتے ہیں۔دربار کے ساتھ کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم، سونا گاچھی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(ایس آرٹی آئی )کے پرنسپل سمرجیت جانا نے کہاکہ کلائی اور کمر کا ایکس رے کرکے ایک عورت کی عمر کا آسانی سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔یہ آسان طریقہ ہے اور مغرب میں نابالغ لڑکیوں کو جسم فروشی کے کاروبار میں جانے سے روکنے کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔